पेज

30/12/24

Top 5 Urdu Poetry and Shayari || Top 5 उर्दू शायरी

 



عمر گزرے گی امتحان میں کیا

داغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا


میری ہر بات بے اثر ہی رہی

نقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا


مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیں

یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا


اپنی محرومیاں چھپاتے ہیں

ہم غریبوں کی آن بان میں کیا


خود کو جانا جدا زمانے سے

آ گیا تھا مرے گمان میں کیا


بولتے کیوں نہیں مرے حق میں

آبلے پڑ گئے زبان میں کیا


وہ ملے تو یہ پوچھنا ہے مجھے

اب بھی ہوں میں تری امان میں کیا


یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا

ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا



🥀🥀



مانتا ہوں تجھے عشق نہیں مجھ سے 

لیکن اس وہم سے اب کون نکالے گا مجھ کو

سر کی کھائی ہوئی قسموں سے مکرنے والے 

تو تو دیتا تھا حدیثوں کے حوالے مجھ کو 💔🥀




دشتِ آرزو:

میں ناول میں خمار سی لڑکی

وہ چائے کا شودائی ،

میں خیالی کرداروں میں کھوئی سی لڑکی

وہ حقیقی دنیا کا مسافر ،

میں گھریلو کام سے بیزار لڑکی

وہ ان تھک محنت کا سودائی ، 

میں حساسیت پر منحصر لڑکی

وہ حساسِ مخالفت سے لڑنے کا عادی ،

میں شوخ و چنچل اداوں کی پیکر

وہ اکڑو سخت مزاج سا لڑکا۔۔۔!🍂





کوئی ایسا جادو ٹونا کر...

میرے عشق میں وہ دیوانہ ہو،

یوں الٹ پلٹ کر گردش کی...

میں شمع وہ پروانہ ہو،


ذرا دیکھ کے چال ستاروں کی...

کوئی زائچہ کھینچ قلندر سا،

کوئی ایسا جنتر منتر پڑھ...

جو کر دے بخت سکندر سا،


کوئی چلہ ایسا کاٹ، کہ پھر...

کوئی اُس کی کاٹ نہ کر پائے،

کوئی ایسا تعویذ دے مجھے...

وہ مجھ پر عاشق ہو جائے،


کوئی فال نکال کرشمہ گر...

میری راہ میں پھول گلاب آئیں،

کوئی پانی پھونک کے دے ایسا...

وہ پیے تو میرے خواب آئیں،


کوئی ایسا کالا جادو کر...

جو جگمگ کر دے میرے دن،

وہ کہے مبارک جلدی آ...

اب جیا نہ جائے تیرے بن،


کوئی ایسی راہ پہ ڈال مجھے...

جس راہ سے وہ دلدار ملے،

کوئی تسبیح دم درود بتا...

جسے پڑھوں تو میرا یار ملے،


کوئی قابو کر بےقابو جن...

کوئی سانپ نکال پتاری سے،

کوئی دھاگا کھینچ پراندے کا...

کوئی منکا اِکشادھاری سے،


کوئی ایسا بول سکھا دے نا...

وہ سمجھے خوش گفتار ہوں میں،

کوئی ایسا عمل کرا مجھ سے...

وہ جانے جانِ نثار ہوں میں،


کوئی ڈھونڈھ کے وہ کستوری لا...

اُسے لگے میں چاند کے جیسا ہوں،

جو مرضی میرے یار کی ہے...

اُسے لگے میں بالکل ویسا ہوں،


کوئی ایسا اسمِ اعظم پڑھ...

جو اشک بہا دے سجدوں میں،

اور جیسے تیرا دعویٰ ہے...

محبوب ہو میرے قدموں میں،


پر عامل رُک، اِک بات کہوں...

یہ قدموں والی بات ہے کیا،

محبوب تو ہے سر آنکھوں پر...

مجھ پتھر کی اوقات ہے کیا،


اور عامل سن، یہ کام بدل...

یہ کام بہت نقصان کا ہے،

سب دھاگے اُس کے ہاتھ میں ہیں...

جو مالکِ کُل جہان کا ہے!!





لوگ سمجھتے ہیں بچھڑنا آسان ہے، 

کیا تم نے مقدس پیغامات نہیں پڑھے؟ جن میں لکھا ہے کہ۔۔ جدائی آنکھوں کا نور لے جاتی ہے، جیسے یعقوب  کی آنکھیں تھی 💔🥺





ہنسائے   گا  ،   رلائےگا   ، دسمبر   لوٹ  جائے گا

ہمیں   پاگل   بنائے   گا،   دسمبر   لوٹ  جائے گا


تری  یادیں   ،ملاقاتیں   ،تری  باتیں   ،ترا وعدہ 

یہ   سب  کچھ  یاد  آئے گا  دسمبر لوٹ جائےگا


چمکتی دھوپ سردی کی ٹھٹھرتی شام کامنظر 

مرے  خوابوں  میں  آئےگا  دسمبر لوٹ جائے گا


خیالوں کے یہ دن چھوٹےیہ لمبی ہجر کی راتیں 

 یہ  موسم  پھر  ستائےگا  دسمبر  لوٹ جائے گا


کرے مخمور ،شیزا، کویہ موسم بھیگا بھیگا سا  

نشہ بن  کر  یہ  چھائے گا دسمبر  لوٹ جائے گا


कोई टिप्पणी नहीं:

एक टिप्पणी भेजें